متروکہ وقف املاک کے بورڈ ممبران کا307واں اجلاس کل ہوگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)متروکہ وقف املاک کے بورڈ ممبران کا307واں اجلاس چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق کے زیر صدارت کل ( جمعہ ) مورخہ09دسمبربمقام رہائش گاہ واقع22 زمان پارک میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

جس میں چاروں صوبوںسے سرکاری اور غیر سرکاری ممبران کے علاوہ ہندو و سکھ رہنماء شرکت کریں گے بعد ازاں اجلاس چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈمحمد صدیق الفاروق بوقت 02:15بجے دوپہر سینئر بورڈ ممبران اوراقلیتی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیں گے۔