وزارت پٹرولیم اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا صارفین کو سستی گیس فراہم کرنے کیلئے امپورٹ کو فیزیبل کرنے پر اتفاق

فیصلے کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر100روپے ،کمرشل سلنڈر 400روپے سستا 6میں ایل پی جی کی درامد 5لاکھ اور ٹوٹل فروخت 12لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی، مصنوعی قلت، شارٹ فال ختم وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی چیئرمین عرفان کھوکھر کو درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ دینے کی یقین دہانی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 100روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400روپے کمی کر دی ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں ایل پی جی کی مصنوئی قلت اور ناجائز منافع خوری ختم ہوگئی۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ایل پی جی کی قیمتیں کم اور مستحکم رکھنے کیلئے بہترین اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ درامدی ریکارڈ کے مطابق سال 2014ء میں 62,117میٹرک ٹن، سال 2015میں 2,45,578میٹرک ٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی جبکہ سال 2016میں ایل پی جی کی ٹوٹل درامد5لاکھ میٹرک ٹن اور ٹوٹل فروخت 12لاکھ میٹرک ٹن نے سب ریکارڈ توڑ دیے۔

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین عرفان کھوکھر نے صارفین کو سستی گیس فراہم کرنے اور ایل پی جی کی درامد کو فیزیبل بنانے پر اتفاق رائے کیا۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ دے کر امپورٹ مزید فیزیبل بنانیکی یقین دہانی کروائی ہے جس پر میں شکر گزار ہوں ۔

عوام کو سستی گیس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملک میں ایل پی جی کا سیلاب آگیا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں نہ صرف قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے بلکہ ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے اور صارفین کو عام دستیاب ہے۔ ایل پی جی مافیہ کے سب اندازے غلط ثابت ہوئے۔ ملک بھر مین ایل پی جی قیمتوں کے بڑھنے اور کم ہونے کا انحصار صرف ایل پی جی کی امپورٹ پر ہے۔

گیس کی وافر درآمد سے ایل پی جی مافیہ کی مصنوعی قلت کا روائتی ڈرامہ رچا کر ناجائز منافع خوری کرنا ختم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب صارفین کو سستی گیس میسر کرنے کا کریڈٹ ایل پی جی امپورٹرکو جاتا ہے جس نے گیس درامد کر کے سپلائی کو یقینی بنایا۔ قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی 85روپے فی کلو،970روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 90روپے فی کلو1030روپے گھریلو سلنڈر۔

رحیم یار خان، صادق آباد ،حیدرآباد، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو،راجن پور، جام شورو، شکار پو110روپے فی کلو1260روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،120روپے کلو،1380روپے گھریلو سلنڈرہو گیا۔