Live Updates

عمران خان کی میڈیا سے گفتگو، طیارہ حادثہ کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 15:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) : بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان طیارہ حادثے کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم طیارہ حادثہ کے جاں بحق افراد کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین ۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید سے متعلق بہت افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ان کی اور میری گذشتہ 30 برس سے رفاقت تھی،جنید جمشید نے شوکت خانم کی چندہ مہم کے لیے مدد کی تھی ۔ عمران خان جنید جمشید کے تذکرے پر بھی آبدیدہ ہوئے اور کہا کہ پی آئی اے کی سروس میں سیفٹی کا ریکارڈ اتنا چھا نہیں ہے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ اس حادثے کی جتنی جلدی انکوائری ہو ٹھیک ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور حکومت کو چاہئیے کہ اس ادارے میں جو چیز ٹھیک کر سکتے ہیں وہ جلد از جلد کریں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :