بھارتی ایجنسی ‘‘را’’ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کرواتی ہے ،ْترجمان دفتر خارجہ

افغانستان کومسائل کا ذمہ دار پاکستان ٹھہرانے کے بجائے بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر توجہ دینی چاہیے ،ْپاکستان اورایران کے درمیان اچھے تعلقات ہیں ،ْ افغان صدراشرف غنی کے بیان پرتبصرہ مناسب نہیں ،ْ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑنہیں چاہتا، بھارت میں ہمارے میڈیا سے ناروا سلوک کیا گیا ،ْکشمیر کے بغیر مذاکرات بے سود ہیں ،ْ نفیس زکریا کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ،ْ بھارتی ایجنسی ‘‘را’’ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کرواتی ہے ،ْافغانستان کومسائل کا ذمہ دار پاکستان ٹھہرانے کے بجائے بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر توجہ دینی چاہیے ،ْپاکستان اورایران کے درمیان اچھے تعلقات ہیں ،ْ افغان صدراشرف غنی کے بیان پرتبصرہ مناسب نہیں ،ْ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑنہیں چاہتا، بھارت میں ہمارے میڈیا سے ناروا سلوک کیا گیا ،ْکشمیر کے بغیر مذاکرات بے سود ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ طالبان، القاعدہ، جماعت الاحرار اور حقانی گروپ افغانستان سے کام کررہے ہیں، ہمارے خلاف افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، بھارتی ایجنسی ‘‘را’’ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرواتی ہے ،ْ افغانستان کومسائل کا ذمہ دار پاکستان ٹھہرانے کے بجائے بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر توجہ دینی چاہیے ،ْ افغانستان انسداد دہشت گردی اور بارڈر مینجمنٹ پر تعاون کرے۔

(جاری ہے)

نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، ایران نے پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے، افغان صدراشرف غنی کے بیان پرتبصرہ مناسب نہیں کیونکہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزاس پرتبصرہ کرچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ معاون خصوصی نومنتخب امریکی قیادت سے ملاقات کیلئے امریکا کے دورے پرہیں اورسیکرٹری خارجہ ویانا میں نیوکلیئر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے مشکل ترین حالات میں بھی 35 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، ہماری افغانستان میں قیام امن کی شفاف پالیسی ہے اور پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔گزشتہ روزہونے والے طیارے کے حادثے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ حویلیاں کے قریب طیارے کی تباہی سے 45 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اوراس سانحہ نے پاکستانی عوام کو سوگ کی کیفیت میں مبتلا کردیا، امریکا کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے ہم اس کو سراہتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں، نہتے کشمیریوں پر ان مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، 8 ہزارسے زائد زیرحراست کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ نا معلوم ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑنہیں چاہتا، بھارت میں ہمارے میڈیا سے ناروا سلوک کیا گیا، جس طرح بھارت نے منفی سلوک کیا اس کا مقصد اجلاس کی اصل روح سے توجہ ہٹانا تھا، بھارت پاکستان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر برکس اجلاس کی طرح پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جبکہ بھارت نے کانفرنس کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جس کا منفی تاثر ابھرا کیونکہ بھارت کا بنیادی مقصدمقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی پردہ پوشی کرنا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے کئی اقدامات کیے، وزیر اعظم کا بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریب حلف برداری میں جانا بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی، دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کا مسئلہ مرکزی نقطہ ہے ،ْکشمیر کے بغیر مذاکرات بے سود ہیں۔ ا نہوںنے کہاکہ عالمی برادری کا اس حوالے سے کردار اہم ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت کئی اہم ممالک کردار ادا کرنے کا کہہ چکے ہیںمگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے بعد ازاں دفترخارجہ میں حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔