ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،ْ مزید سماعت 22دسمبر کو ہوگی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی اب 22دسمبر کو سماعت ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے قتل میں ملوث تین ملزمان خالد شمیم ، محسن علی اور معظم علی کو اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم جج کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی جس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 دسمبر کی نئی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمان خالد شمیم ، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی گئی ۔