امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو لیڈرشپ پروگرام کا آغاز

بے نظیربھٹولیڈرشپ پروگرام میں مسلمان ممالک کی خواتین کو ترجیح دی جائے گی، پروگرام کی تکمیل پر پروگرام میں شریک خواتین اپنے ممالک واپس جاکر اپنے اپنے شعبوں میں مزید بہتری اور تبدیلی کے لئے کام کریں گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بے نظیربھٹولیڈرشپ پروگرام کا آغازکر دیا گیا، پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے کلاس فیلوز کی جانب سے بنائی گئی تنظیم کلاس اچیونگ چینج ٹوگیدر کے تحت شروع کیا گیا ہے۔بے نظیربھٹولیڈرشپ پروگرام میں مسلمان ممالک کی خواتین کو ترجیح دی جائے گی، پروگرام کی تکمیل پر پروگرام میں شریک خواتین اپنے ممالک واپس جاکر اپنے اپنے شعبوں میں مزید بہتری اور تبدیلی کے لئے کام کریں گی۔

(جاری ہے)

پروگرام کا آغازمسلمان ممالک میں قیادت آج کے دورمیں بے نظیر کیا کرتیں کے عنوان سے منعقد اجلاس سے کیا گیا، پروگرام میں لوگ دوہزاراٹھارہ میں آنا شروع ہوں گے۔اس پروگرام کا مشاورتی بورڈ ابھی تیار کیا جا رہا ہے اور فی الحال اس میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو، کمل چین، سینیٹر ایل فرینکن، سابق سفیر پیٹر گیلبرتھ، کروئیشیا کی صدر کولنڈا گریبر اور سابق نائب گورنر کیتھلین کینیڈی شامل ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک خودکش دھماکے میں شہید ہوگئی تھی ، وہ پاکستان کی دو مرتبہ وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :