طیارہ حادثہ میں چینی باشندے کی ہلاکت قدرتی امر ہے ‘ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے‘ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں تندہی سے کام جاری رکھیں گے

پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈانگ کا طیارہ حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:18

طیارہ حادثہ میں چینی باشندے کی ہلاکت قدرتی امر ہے ‘ ہمارے حوصلے پست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے گزشتہ روز قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثہ میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چینی سفیر نے قومی ایئر لائن کے طیارے کے المناک حادثہ جس میں چینی باشندے سمیت غیر ملکیوں‘عملے کے 5 ارکان اور دیگر مسافر جاں بحق ہو گئے تھے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم حادثہ میں چینی باشندہ کی ہلاکت قدرتی امر ہے اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ہم پاکستان میں اپنے جاری پروجیکٹس کو مکمل کرنے میں پوری تندہی سے کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :