طیارے حادثے میں جاں بحق 47 مسافروں کے لواحقین کو تدفین کیلئے 5 لاکھ روپے نقد رقم کی ادائیگی

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 47 مسافروں کے لواحقین کو تدفین کیلئے 5 لاکھ روپے نقد ادائیگی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ پی آئی اے ڈسٹرکٹ مینجرز کو ذاتی طور پر جاں بحق مسافروں کے گھروں میں جا کر نقد رقم پہنچانے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن قوانین کی مطابق بعد میں مکمل کمپینسیشن پیکج کے تحت ادائیگی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :