طیارہ حادثہ کی معلومات کے تبادلے اور امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے ایمر جنسی رسپانس سینٹر قائم

جاںبحق افراد کی شناخت کے لیے چیئرمین نادرا کی جانب سے موبائل بائیو میٹرک ٹیم بھی جائے حادثہ پر بھیجی گئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے طیارہ حادثہ کی معلومات کے تبادلے اور امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے ایمر جنسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ۔سینٹر کا رابطہ نمبر 0519205037 ہے ۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے ایک اعلامیہ کے مطابق طیارہ حادثہ کے بعد پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی کہ تمام جاں بحق افرادکو ایک ہسپتال میں منتقل کیا جائے تاکہ میتوں کی شناخت کے بعد حوالگی کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

این ڈی ایم اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے حادثہ میں جاںبحق افراد کی مییتوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر مہیا کیا ۔جاںبحق افراد کی شناخت کیلئے چیئرمین نادرا کی جانب سے موبائل بائیو میٹرک ٹیم بھی جائے حادثہ پر بھیجی گئی۔دریں اثنا عوام کی راہنمائی اور سہولت کے لئے ڈی سی او ایبٹ آباد کی جانب سے سہولت مرکز بھی قائم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :