سی پیک منصوبے سے خطے کے ممالک میں معاشی تعلقات بڑھیں گے جس سے ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہوگا ،ْ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

چاروں صوبوں کو سی پیک منصوبے سے یکساں مواقع حاصل ہوں گے جس سے خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،ْ خطاب خطے میں امن و خوشحالی کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے ،ْمشیر خارجہ سرتاج عزیز کا افتتاح کے موقع پر خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے خطے کے ممالک میں معاشی تعلقات بڑھیں گے جس سے ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہوگا ،ْ چاروں صوبوں کو سی پیک منصوبے سے یکساں مواقع حاصل ہوں گے جس سے خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وہ ایس ڈی پی آئی میں 19 ویں پائیدار ترقی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے چینی سرمایہ کاروں کی طرف سے ملک میں 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تاپی اور کاسا 1000 منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت پڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کے درمیان امتیاز کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور تمام صوبوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ کانفرنس کے افتتاح پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے درمیان ایک دوسرے سے تعاون ضروری ہیں۔ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لئے حکومت وژن 2025ء کے تحت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :