پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید سمیت42 مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،ْوزیرمملکت طارق فضل چوہدری

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 42 مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جس میں جنید جمشید اور ڈی سی چترال بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور کوشش ہے کہ تمام ورثا کو ان کے پیاروں کی میتیں جلد از جلد شناخت کے بعد حوالے کردی جائیں۔

انہوںنے کہاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 42 مسافروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، تمام میتیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی اور اس سارے عمل میں 6 سے 8 روز لگیں گے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ان میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ڈی سی چترال بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :