سی پیک منصوبہ سے صوبہ بلوچستان کے لئے ترقی کے نئے در وا ہوں گے ،ْاحسن اقبال

منصوبے کے مغربی روٹ کے مطابق شبہات غلط ثابت ہوئے ہیں ،ْ روٹ سے چین کا پہلا تجارتی قافلہ مشرق وسطیٰ کے لئے سامان لے کر روانہ ہو گیا ہے ،ْ وفاقی وزیر کا بیان

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ سے صوبہ بلوچستان کے لئے ترقی کے نئے در وا ہوں گے، منصوبے کے مغربی روٹ کے مطابق شبہات غلط ثابت ہوئے ہیں ،ْ روٹ سے چین کا پہلا تجارتی قافلہ مشرق وسطیٰ کے لئے سامان لے کر روانہ ہو گیا ہے ۔ جمعرات کو یہاں ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک منصوبہ گیم چینجرہے جس سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کاآغازہو گا۔

سی پیک سے گوادر تجارتی سرگرمیوں کا ہب (مرکز) ہو گا جس سے اس علاقے میں غربت میں کمی آئے گی اور شہریوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے میں کامیاب ہواہے اور چین کی قیادت پاکستان کے صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گزشتہ67 سالوں میں پاکستان میں صرف 17ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے جبکہ اس منصوبے کے ذریعے آئندہ تین سالوں کے دوران بجلی کے قومی نظام میں 11ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو گی جس سے توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوںنے مزید بتایاکہ دیامر بھاشا ڈیم کاافتتاح آئندہ سال ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط بنانے کے لئے موجودہ حکومت کا معاشی ایجنڈا بہت اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی اقدامات کے باعث شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :