جنید جمشید کی نماز جنازہ کا فیصلہ میت حوالگی کے بعد ہو گا ۔ اہل خانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 14:53

جنید جمشید کی نماز جنازہ کا فیصلہ میت حوالگی کے بعد ہو گا ۔ اہل خانہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) : معروف مبلغ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ گذشتہ روز پی آئی اے کے بد قسمت طیارے میں سوار ہو کر اللہ کو پیارے ہو گئے۔

(جاری ہے)

جائے حادثہ سے تمام جاں بحق افراد کی لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی لاشوں کی شناخت کی جائے گی۔ جنید جمشید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میت حوالگی کے بعد ہی جنید جمشید کی نماز جنازہ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ شناخت کے بعد جنید جمشید کی میت کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :