اماراتی تاجروں کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سہیل محمد الزرعونی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 8 دسمبر 2016 14:46

اماراتی تاجروں کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2016ء)متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومتِ پاکستان اور حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ عرب امارات کے تاجر دکھ کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایک حوصلہ مند قوم ہے جنہوں نے کسی بھی سانحے پر بڑے صبر ، ہمت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا جو قابل رشک ہے۔اماراتی تاجر پاکستانیوں کے ملی جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے طیارہ حادثے کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہاکہ رب تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔