بلیک باکس کیا ہوتا ہے؟ اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 14:40

بلیک باکس کیا ہوتا ہے؟ اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء): طیارے میں موجود بلیک باکس کیا ہوتا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟ اس خصوصی رپورٹ میں آپ کو معلوم ہو گا۔ بلیک باکس دراصل ایک ایسا باکس ہوتا ہے جس میں دوران پرواز اہم تکینکی معلومات اور کاک پٹ میں ہونے والی تمام گفتگو کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ دراصل بلیک باکس ایک ریکارڈنگ آلہ ہوتا ہے۔

جس کا طیارے میں رکھنے کا مقصد کسی بھی حادثے کا یا واقعے کی صورت میں تحقیقات میں استعمال کیا جانا ہوتا ہے۔ بلیک باکس کو طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے دوران خاصی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بلیک باکس کو جہاز کے پچھلے حصے یعنی ٹیل میں رکھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں جہاز کا اگلا حصہ پہلے زمین یا پہاڑ سمیت کسی بھی سطح سے ٹکراتا ہے۔

اگر کسی طیارے کو سمندری حدود میں حادثہ پیش آجائے تو ایسی صورتحال کے لیے بلیک باکس کے اندر ایک ڈیوائس رکھی جاتی ہے جسے یو ایل بی یعنی انڈر واٹر لوکیٹر بیکن کہا جاتا ہے۔جیسے ہی یہ ڈیوائس پانی کی سطح سے ٹکراتی ہے تو یہ خود بخود ہی آن ہو جاتی ہے۔ اس ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈیوائس 14 ہزار فٹ گہرائی سے بھی سگنل دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔