خیر پور کی عدالت کی جانب سے قتل کیس میں جوابدار کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:51

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) خیر پور کی عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر جوابدار غلام اکبر ولد غلام اصغر کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان قاضی کی عدالت نے ٹھری میر واہ تھانہ میں درج کیس نمبر219/2011 کی سماعت کی ،استغاثہ کیمطابق جوابدار پر خونی تنازعہ پر برادری کے دو متحارب گروہوں کے درمیان9اگست2011 پر میر واپ تھانہ کی حد میں 20 سالہ نوجوان اطہر حسین رند کو پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کرنیکا الزام تھا، عدالت میں سرکار کیجانب سے پیروی وکیل محمد حنیف منگی نے کی، سزا سنائی جانے کے بعد جوابدار کو پولیس کی سخت نگرانی میں سینٹرل جیل خیرپور منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :