آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے سکھر ریجن پولیس کے ترقی پانے والی69 انسپکٹرز کو ترقی کے رینک لگائے

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی سکھر آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی آجی پولیس سکھر کیپٹن (ر)فیروز شاہ کے ہمراہ سکھرپولیس رینج کے 69 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کے رینک لگائے پولیس ترجمان کیمطابق ترقی پانے والوں میں انسپکٹر فرحان سرور،انسپکٹر مالک کمانگر،انسپکٹر ندیم اکبر، انسپکٹر محمد علی سہتو،انسپکٹرآصف مغل،انسپکٹر جہانگیر مہرسمیت دیگر شامل ہیں،تقریب میں ایس ایس پی سکھر ، گھوٹکی، خیرپور،ایس ایس پی اسپیشل برانچ، ایس ایس پی کرائمزسکھر، ایس پی ٹریفک ، پرنسپل آر ٹی سی خیرپور ،ایس پی اسپیشل ریزرو پولیس سکھر، ایڈیشنل ایس پی خیرپور ، اے ایس پی سٹی سکھر ، خیرپور سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :