جاں بحق افراد کی میتوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے عمل میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ،ْ طارق فضل چوہدری

طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے ،ْحکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے ،ْ وزیرمملکت 5 میتوں کی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں شناخت ہوگئی ،ْکوشش ہے کہ میتیں جلد از جلد لواحقین کے حوالے کردی جائیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے عمل میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے ،ْحکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کی مطابق لواحقین کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اس سلسلے میں پمز ہسپتال میں معلومات کیلئے خصوصی مرکز قائم کردیا گیا ہے ،ْمتاثرہ خاندان 0519260340 پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ میتیں جلد از جلد لواحقین کے حوالے کردی جائیں ،ْ5 میتوں کی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں شناخت ہوگئی ہے ،ْ میتوں کو پہلے پمز لایا جارہا ہے جہاں سے انہیں وفاقی دارالحکومت کے 4 ہسپتالوں کے سرد خانوں میں منتقل کیا جائیگا ،ْ لواحقین ڈی این اے کیلئے پمز اسپتال تشریف لائیں، پمز ہسپتال میں لواحقین کی ڈی این اے سیمپلنگ کی جائے گا جس کی رپورٹ آنے میں 6 سے 7 دن لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :