متحدہ عرب امارات:گھریلو خادمائیں ناروا سلوک کی بناء پر مالکان کی شکایت کرنے سے خوفزدہ۔

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:37

متحدہ عرب امارات:گھریلو خادمائیں ناروا سلوک کی بناء پر مالکان کی شکایت ..

متحدہ عرب امارات :(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،08دسمبر،2016) گھریلوملازمین کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے غیر منصفانہ اور ناروا سلوک کی بناء پر بہت سی خواتین شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار نظر آتی ہیں۔ اس حوالے سے حال ہی میں مختلف خواتین کے ساتھ کیے جانے والے انٹرویوز میں یہ بات پتہ چلی ہے کہ انہیں چوبیس گھنٹوں میں سے 19گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے ۔

اس کے باوجود انہیں بہت کم تنخواہ ملتی ہے ۔اس حوالے سے ایک انڈونیشیا کی ملازمہ نے بتایا کہ اسے صبح چھ بجے سے رات ایک بجے تک مسلسل پانچ بچوں کو سنبھالنا پڑتا ہے اور سونے کیلیے بھی وقت بہت کم ملتا ہے ۔اتنے مشقت طلب کام کے باوجود اسے ہفتے میں ایک دن کے لیے بھی چھٹی میسر نہیں ہے۔ اسی حوالے سے ایک فلپائن کی ملازمہ کا یہ کہنا تھا کہ وہ ایک اماراتی شخص کے گھر میں کام کرتی ہے اور کم تنخواہ کے باوجود وہ یہ کام کرنے پر مجبور ہے کیونکہ اس اماراتی گھر کے مالک نے اسے یہ کہا رکھا ہے کہ اگر تم نے اس کے خلاف کوئی شکایت کی تو اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دے گا۔

(جاری ہے)

اس نے مزید بتایا کہ بیماری کی صورت میں بھی اس کام کرنا پڑتا ہے اور اگر بیمار ہونے کی وجہ سے چھٹی ہو جائے تو اس کے مالک کا رویہ اس کے ساتھ بہت برا ہوجاتا ہے۔اسی حوالے سے مختلف طبقات کے لوگوں کا یہ کہناہے کہ گھریلوملازمین کو بھی عام ورکرز کی طرح پورے حقوق ملنے چاہیئں۔

متعلقہ عنوان :