جیسے ہی طیارہ حادثے کی خبر ملی تو دعا کی کہ طیارے میں موجود سب لوگ خیریت سے ہوں ،ْبھائی جنید جمشید

دل کو سکون ہے جنید اللہ کی راہ میں گئے ہوئے تھے ،ْمیرے بھائی بہت شفیق انسان تھے ،ْ ہمایوں جمشید کی گفتگو

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) معروف نعت خواں و مبلغ دین جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ جیسے ہی طیارہ حادثے کی خبر ملی تو میں نے دعا کی کہ طیارے میں موجود سب لوگ خیریت سے ہوں ،ْدل کو سکون ہے کہ جنید اللہ کی راہ میں گئے ہوئے تھے ،میرے بھائی بہت شفیق انسان تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں جنید نے کہا کہ میرے والد اور والدہ کا انتقال ہوا توجنید بیرون ملک تبلیغ پر تھے ،ْانہوں نے بتا یا کہ جنید جمشید کبھی باپ کی طرح ہو جاتے تو کبھی بھائیوں کی طرح لڑائی بھی ہوتی تھی تاہم وہ بہت ہی شفیق انسان تھے ۔انہوںنے کہاکہ جنید جمشید نے جس طرح اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی سے نوجوان نسل کو پیغام دیااس طرح کے لوگ بہت کم ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :