محمد نواز، محمد تکبیر خان، فرحت عزیز، سمیع اور احسن اور ائیر ہوسٹس کی میت شناخت کرلی گئی

باقی میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)چترال جہاز حادثے میںجاں بحق افراد میں چترال کے محمد نواز، محمد تکبیر خان، فرحت عزیز، سمیع اور احسن خان اور ائیر ہوسٹس کی میت شناخت کرلی گئی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دیگر میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایوب میڈیکل کمپلیکس ذرائع کے مطابق ہسپتال لائی گئی تمام میتوں کے خون کے ٹیسٹ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں ،ْتمام میتوں کو اسلام آباد میں تصدیق کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔