پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اسلام آباد منتقلی

لواحقین کیلئے پمزہسپتال میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ،ْی این اے کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اسلام آباد منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ،ْلواحقین کیلئے پمزہسپتال میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بد قسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ،ْ معروف نعت خواں جنید جمشید کے بھائی دیگر افراد کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں انہیں پی آئی اے حکام کی جانب سے تمام تر معلومات فراہم کی گئیں ،ْ لواحقین کے سفری اخراجات پی آئی اے نے بر داشت کئے دوسری جانب طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ایبٹ آباد سے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس منتقل کا عمل شروع کر دیا گیا جہاں سے انہیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پمز ہسپتال منتقل کیا جاتا رہا پمز ہسپتال کے حکام کے مطابق ڈی این اے کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی ،ْ اس حوالے سے ہسپتال میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ لواحقین اپنے پیاروں کی میت کے حوالے سے ٹیلی فون نمبر 9260340-051 پر معلومات حاصل کریں

متعلقہ عنوان :