شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے نتیجہ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے

مذکورہ دہشتگرد حساس اداروں کی عمارتوں کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:57

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے نتیجہ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی ،ْسیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشتگرد ہلاک اور ان کے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ دستی بم اورڈیٹو نیٹرز قبضہ میں لے لئے گئے۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ دہشتگرد حساس اداروں کی عمارتوں کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :