امریکہ اورپاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ،ْطارق فاطمی

امید ہے ٹرمپ انتظامیہ کے آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ،ْمعاون خصوصی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک پیش رفت ہے ،ْ تمام ممالک شامل ہوسکتے ہیں ،ْ اس سے ہر ملک کو فائدہ ہو گا

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی اور اقتصادی معاملات میں پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے ،ْ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ کے آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔واشنگٹن میں طارق فاطمی نے خارجہ پالیسی کے امریکی ماہرین سے ملاقات کی جس میں امریکی حکومت اور یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ملاقات میں معاشی امن واستحکام، بھارت اور افغانستان سے تعلقات کی بحالی کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے ،ْ آئندہ سال بجلی کی لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔طارق فاطمی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی ،ْ بھارت اور افغانستان سے ہماری امن کی خواہش کا مناسب جواب نہیں ملا۔طارق فاطمی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک پیش رفت ہے جس میں تمام ممالک شامل ہوسکتے ہیں اور اس سے ہر ملک کو فائدہ ہو گا۔