خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی تقرریوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:19

پشاور۔08دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے فوری طور افسران کی تقرریوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ محمد انورخان (پی ایم ایس۔بی ایس ۔

(جاری ہے)

19)ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف ،حج، مذہبی واقلیتی امورکو تبدیل کرکے ان کی تعنیاتی بطور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن ونارکارٹکس کنٹرول خیبرپخونخوا کردی گئی ہے ، ڈائریکٹر ایکسائز وٹیکسیشن ونارکارٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا محمد ناصر( بی ایس ۔19) کوتبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس امر کااعلان محکمہ اسٹیبلشمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :