اشتعال انگیز تقریر، بانی ایم کیوایم سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک بار پھر بانی ایم کیوایم اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت میں توثیق کردی جبکہ بانی ایم کیوایم اور سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی نے کراچی پریس کلب کے باہر ملک کے خلاف تقریر کی تھی جس کے بعد کئی افراد نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :