Live Updates

جنید جمشید کا انتقال بڑا نقصان ہے‘ جنید جمشید شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ میں مدد کرنے والے ستاروں میں سے تھے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جنید جمشید کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے‘ جنید جمشید شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ میں مدد کرنے والے ستاروں میں سے تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ فرض شناس افسر تھے اسامہ وڑائچ نے لگن سے کام کرنے کی روایت چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے۔ جنید جمشید شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ میں مدد کرنے والے ستاروں میں سے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات