طیارہ حادثے میں جاں بحق 5 افراد کی شناخت ہوگئی ہے،طارق فضل چوہدری

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق 5 افراد کی شناخت ہوگئی ہے‘ میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ میں چھ سے آٹھ دن لگیں گے‘ وزیراعظم کی ہدایت پر میتیں پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا پمز ہسپتال میں معلومات کے لئے خصوصی سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ خصوصی سنٹر 051-9260340 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ میتوں کی حوالگی کے لئے ہر طرح کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :