نئی اینیمیٹڈ فلم ’اسمرفز دی لوسٹ ولیج‘ کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:14

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) ہالی ووڈ کی2011کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز کے نئے حصے اسمرفز دی لوسٹ ولیج کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دینگے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :