گلوکارہ بندیا کے گیتوں کی ویڈیوز بنائی جائیں گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) گلوکارہ بندیا کے گیتوں کی ویڈیوز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ سٹارویژن انٹرٹینمنٹ ورلڈ کمپنی امریکہ میں مقیم پاکستانی گلوکارہ بندیا کے گیتوں کی ویڈیو بنا رہی ہے۔ جس کیلئے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ویڈیوز کو پروڈیوسر الیاس چوہدری، امین کشمیری اور سلیم چوہدری پروڈیوس جبکہ اشفاق چوہدری اور شہزاد حیدر ڈائریکٹ کریں گے۔

ان ویڈیوز میں ماڈلنگ کیلئے الیاس چوہدری، ندا امین، جانو بابا اور آئشہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کوریو گرافر اشتیاق بھٹی ہونگے۔ ڈائریکٹر اشفاق چوہدری نے ایک ملاقات میں بتایا کہ یہ ویڈیوز منفرد ہوں گے، گزشتہ چند روز ریہرسل جاری ہے، آج سے باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔