جنید جمشید اور اہلیہ کا طیارے حادثے میں جاں بحق ہونادلخراش واقعہ ہے

معروف گلوکار ابرار الحق اور علی عظمت کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:11

جنید جمشید اور اہلیہ کا طیارے حادثے میں جاں بحق ہونادلخراش واقعہ ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کے اہلیہ کے ہمراہ طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے پر معروف گلوکار ابرار الحق اور علی عظمت نے سانحہ کو دلخراش واقعہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق اور علی عظمت نے کہا کہ جنید جمشید رشتے نبھانے والا بڑے دل کاآدمی تھا۔ابرار الحق نے کہا کہ جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے، ان کیساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

علی عظمت نے کہا کہ جنیدجمشید سے تعلق 30برس پرانا ہے، وہ مجھے گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی طرف آنے کی دعوت دیتے تھے۔گلوکاری چھوڑ کر دعوت و تبلیغ سے وابستہ ہونے والے جنید جمشید کی حادثے کا شکار جہاز میں سوار ہونے کی اطلاعات کے بعد کراچی میں ان کے گھر پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جبکہ ان کے اہل خانہ اور ملازمین نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے کہ طیارے میں ان کی اہلیہ نحایہ جنید ان کے ساتھ تھیں، جبکہ ان کی دوسری اہلیہ عائشہ جنید اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے گھر پر بخیروعافیت ہیں۔

متعلقہ عنوان :