فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘ماڈل مسکان خان

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:11

فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘ماڈل مسکان خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) اداکارہ و ماڈل مسکان خان نے کہا فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘فنکار عالمی سطح پر ملک کی پہچان ہو تے ہیں‘قندیل بلوچ کے بعد قسمت بیگ کا قتل فنکاروں میں خوف ہزاس پیدا کرنے کے مترادف ہے‘اگر پاکستان میں سیکیورٹی کی یہی صورتحال رہی تو بہت جلد سینئر اور جونیئر فنکار ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مسکان خان نے کہا پاکستان کے فنکار دنیا بھر میں اپنے کام کی بدولت منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔بھارتی فلم پروڈیوسر ہمارے کام کی وجہ سے ہمیں اپنی فلمیں میں جگہ دیتے ہیں۔لیکن اب شوبز انڈسٹری نے انڈین فلموں کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے ۔حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ فنکاروں کے تحفظ کا بل فوری منظور کیا جائے تاکہ فنکار ملک چھوڑنے پر مجبور نہ ہو سکے۔