حقوق نسواں کے حوالے سے اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل ’’دکھ دریا‘‘نے عوام کی بھر پور توجہ حاصل کر لی

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) سماجی آگاہی اور حقوق نسواں کے حوالے سے اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل ’’دکھ دریا‘‘نے عوام کی بھر پور توجہ حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق مدیحہ گوہر کی ہدایتکاری میں بنے اس کھیل کی کہانی حقیقی واقعات سے ماخوذ ہے۔

(جاری ہے)

کھیل میں ایک دلچسپ کہانی کے ذریعے کشمیری عوام اور بالخصوص خواتین کے سماجی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے اور مختلف کہانیوں کو ایک پیرائے میں پیش کرکے خواتین کیلئے مردوں کے مساوی حقوق اور امن، مساوات اور رواداری کا پیغام دیا گیا ہے تاکہ انکے معاشرتی مسائل میں کمی آسکے۔

یہ کھیل امن و سماجی بیداری کیلئے جاری اجوکا کی تحریک کے سلسلے میں پیش کیا جا رہا ہے جو کئی برسوں سے جاری ہے اس کھیل کی نمائش لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے کی جا رہی ہے جو انسانی حقوق کے عالمی دن 10 دسمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :