ثوبیہ خان کی ماںکی قسم توڑ کر 14دن بعد اسٹیج پر واپسی ‘شوبز حلقوں نے اداکارہ کو ’’ثوبیہ یوٹرن ‘‘قرار دیدیا

میں نے ماں کی قسم کھا کر توڑی ‘تو کسی کو مجھ پر تنقید کا حق نہیں وہ میری ماں ہیں وہ جانے اور میں ‘کسی کو مداخلت کا حق نہیں ‘ثوبیہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:11

ثوبیہ خان کی ماںکی قسم توڑ کر 14دن بعد اسٹیج پر واپسی ‘شوبز حلقوں نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء)اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کا ماںکی قسم توڑ کر 14دن بعد اسٹیج پر واپسی کا اعلان جبکہ شوبز حلقوں نے اداکارہ کو ’’ثوبیہ یوٹرن ‘‘قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد 25نومبر کو ثوبیہ خان نے اپنی ماں کی قسم کھا کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کبھی اسٹیج پر کام نہیں کر وں گی مگر اب ثوبیہ خان نے تما ثیل تھیٹر میں’’عاشق کڑ یاں دے ‘‘میں پر فارمنس شروع کر دی ہے جس پر شوبز حلقوں کی جانب سے ثوبیہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو ‘‘ثوبیہ یوٹرن ‘‘کانام دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ثوبیہ خان جب اپنی ماں کی قسم کھا کر اسٹیج سے الگ ہونے کا اعلان کر چکی ہے تو اب اسکی اسٹیج پر واپسی کا فیصلہ شر مناک ہے وہ چند ہزار کی بجا ئے ا پنی ماں کی قسم پر قائم رہتی تو اچھا ہوتا جبکہ اس حوالے سے ثوبیہ خان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا اگر میں نے اپنی ماں کی قسم کھا کر اس کو توڑا ہے تو کسی کو حق نہیں وہ مجھے تنقید کا نشانہ بنائے وہ میری ماں ہے وہ جانے اور میں جانوں کسی کو مداخلت کا حق نہیں ۔