معاشی استحکام کے بغیرخودکفالت کی منزل پر پہنچنا ممکن نہیں‘صدر مملکت
جمعرات 8 دسمبر 2016 12:52
(جاری ہے)
گزشتہ چند دہائیوں کے دوران پاکستان میں تعلیمی اداروں کی تعداد اور اس تناسب سے تعلیم کی شرح میں مناسب اضافہ ہوا ہے۔ قومی مقاصد کے حصول کے ضمن میں یہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے لیکن تعلیمی شعبے میں نظرآنے والی اس ترقی کے معیار اور مقدار کے بارے میں ہمیں حد درجہ محتاط اور بیدار رہنا چاہیے۔
موجودہ دور کا ایک بڑا مسئلہ معیار تعلیم کا بھی ہے، مقابلے کے امتحانات اور دیگر مواقع پر تعلیم یافتہ نوجوانوںکی کمزور کارکردگی نے ہمارے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس لیے ناگزیر ہو گیا ہے کہ ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں تک تعلیم کے معیار کو جانچنے کے لیے ایک مو ٴ ثرلائحہ عمل وضع کیا جائے۔ اس پہلو میںاگر ذرا سی بھی کوتاہی ہو گئی تو اس کے نتیجے میں ہم اپنے بچوں کے بہت سے ماہ و سال اور قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کر بیٹھیںگے اور یہ ایسا نقصان ہو گا جس کا خمیازہ ہمیں مدتوں بھگتنا پڑے گا۔تعلیم کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ہی ایک بین الاقوامی رحجان نے بھی وطنِ عزیز میں راہ بنائی ہے جس کے تحت اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ تعلیم انتہائی مہنگی ہو گئی ہے ، اس سے یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ وسائل رکھنے والے لوگ اٴْس جگہ جا پہنچیں جو ان کے لیے مناسب نہیں جبکہ اہل اور مستحق طلبہ اپنی صلاحیت کے مطابق اعلیٰ فنی تعلیم سے محروم رہ جائیں۔ اس طرح نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اہداف کے تعین کے بغیر ڈگریاںتو حاصل کرلے گی لیکن یہ بے مصرف ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ماہرینِ تعلیم اور منصوبہ بندی کے ادارے ان معاملات پر غور وفکر کر یں گے اور قابلِ عمل تجاویز ضرور پیش کریں گے جو مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی کے لیے معاون ثابت ہو سکیں گی۔صدر مملکت نے کہا کہ معاشی استحکام کے حوالے سے گزشتہ تین چار برس میں مختلف شعبوں میںنمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جس کا اعتراف آزاد بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل میں ہم پر اللہ کی ایک اور عنایت ہو رہی ہے جو ہمارے جغرافیے اور محل وقوع کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک طاقت ور عنصر کی حیثیت سے سامنے لا رہی ہے۔ وطنِ عزیز میں پیدا ہونے والے ان نئے امکانات سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کے لیے کسی بھی سقم سے پاک منصوبہ بندی اور اس اہم قومی منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے بھرپور قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ معاشی خودکفالت کے لیے ضروری ہے کہ صنعتی شعبہ اور سرکاری منصوبہ ساز مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور صنعت و تجارت کے نئے امکانات کے بارے میں مسلسل غوروفکر اور تحقیق کرتے رہیں کیونکہ جو قومیں تیزرفتاری سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور اندازِ فکر کا ساتھ نہیں دے پاتیں، ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی عظیم تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے۔ اس کی تہذیبی اور ثقافتی قدریں، اس سرزمین کو دنیا کے دیگر خطوں سے ممتاز کرتی ہیں اور یوں پاکستان سیاحت سمیت مختلف مشغلوں اور مطالعے کے لیے دنیا بھر کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتا ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور افواجِ پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ ور اورمنظم افواج میں ہوتا ہے جو ہمارے دفاع ہی نہیں بلکہ علاقائی امن و استحکام میں بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ہمارے اسٹریٹیجک اثاثے، سلامتی اور استحکام میںہمارے معاون ہیں جو پاکستان کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ پاکستان امنِ عالم کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نظریے اور بانیانِ پاکستان کے جذبہ تعمیر سے کام لیتے ہوئے ایک واضح اور قابلِ عمل حکمتِ عملی کے تحت تعمیرِ پاکستان کے عظیم مشن میں تن من دھن سے مصروف عمل ہو جائیں۔مجھے یقین ہے کہ اس طرح ایک روشن، طاقت ور اور اقوام عالم میں ممتاز حیثیت رکھنے والا پاکستان از خود وجود میں آجائے گا۔ انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن، وزیرمملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، اور ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی تقریب خطاب کیامزید اہم خبریں
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.