جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو مفت سفری سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 12:27

جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو مفت سفری سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) :وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جائے حادثہ سے میتوں کو اسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حادثے سے متعلق تمام ریکارڈ رکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی ، جو لواحقین جائے حادثہ پر جانا چاہتے ہیں ان کے ایبٹ آباد جانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل پمز اسپتال میں شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کا موازنہ لواحقین کے خون کے نمونوں سے کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ پمز اسپتال میں تمام اسٹاف موجود ہے ، جبکہ مزید معلومات کے لیے ایک مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع نے بتایا کہ 35لاشوں میں سے 5لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ ایک لاش کی شناخت فنگر پرنٹس ٹیسٹ جبکہ باقی چار لاشوں کی شناخت دیگر اشیا کے ذریعے کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :