رابی پیرزادہ کی دبئی میں شاندار پرفارمنس ، دو گھنٹے تک اپنے مشہور گانے سنا کر سما باندھ دیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:42

رابی پیرزادہ کی دبئی میں شاندار پرفارمنس ، دو گھنٹے تک اپنے مشہور گانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی دبئی میں ہونے والے شو میں شاندار پرفارمنس ، دو گھنٹے تک اپنے مشہور گانے سنا کر سما باندھ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ ایک روز قبل دبئی روانہ ہوئی تھیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم کیا ۔ ہال میں موجود شرکاء رابی پیرزادہ کی پرفارمنس پر جھومتے رہے ۔ رابی پیرزادہ نے مسلسل دو گھنٹے تک اپنے مشہور گانوں پر پرفارم کیا ۔ گلوکارہ اس کے علاوہ قطر اور دوحہ میں ہونے والے شوز میں بھی پرفارم کریں گی ۔ گلوکارہ تین میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کے بعد 12دسمبر کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :