اداکارہ کاجل چوہدری کل سے ملتان میں اپنے جلوے بکھیریں گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) اداکارہ کاجل چوہدری کل ( جمعہ ) 9دسمبر کو ملتان کے خوشاب تھیٹر میں شرو ع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اپنے رنگ دکھائیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر چوہدری ممتاز نے اداکارہ کاجل کو خصوصی طور پر 9دسمبر کو اپنے نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے ’’ڈرٹی پکچر ‘‘ میں کاسٹ کیا ہے ۔ اس ڈرامے میں کاجل چوہدری کے ہمراہ حرا خان ،نیناں ملک ، سلک نور ، مہک خان ،امداد علی ، ارشد ہاشمی ، عامر شاہ اور عامر جھلہ سمیت دیگر اداکارہ شامل ہیں ۔ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر راجہ مشتاق حیدر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :