اچھے کردار ملے تو فلم میں ضرور کام کروں گی ‘ بشریٰ انصاری

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:42

اچھے کردار ملے تو فلم میں ضرور کام کروں گی ‘ بشریٰ انصاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے بشریٰ انصاری بننے میں ایک مدت لگی ہے اور اس میں میری محنت کے ساتھ پرستاروں کی محبت بھی شامل رہی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں شروع سے نٹ کھٹ طبیعت کی مالک تھی اور اسی بات کومد نظر رکھتے ہوئے مجھے ٹی وی میں سب سے زیادہ مزاحیہ کردار دینے لگے۔

(جاری ہے)

کامیڈی دنیا کا مشکل ترین کام ہے مجھے ذاتی طور پرالمیے والے کردار زیادہ پسند ہیں مگر مجھے شہرت میری مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے ملی ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ آنے والے وقت میں ایک اور اچھی بشریٰ انصاری ہونی چاہیے جو مجھ سے بھی اچھا کام کرے ۔انہوںنے کہاکہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار تھا مستقبل میں بھی اچھے کردار ملے تو فلم میں کام کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :