پی آئی اے نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امدادکا اعلان کر دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 8 دسمبر 2016 12:16

پی آئی اے نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امدادکا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر2016 ء)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے ) نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارہ حادثہ انشورنس کی رقم لواحقین کو بعد میں ادا کی جائےگی ۔

(جاری ہے)

چئیر مین پی آئی اے اعظم سہگل نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تدفین کے اخراجات پی آئی اے خود کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی تدفین کے لیے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے دے رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈسٹرکٹ منیجرمتاثرہ افرادکے گھرجاکر امدادی رقم فراہم کریں۔انشورنس کے پچاس، پچاس لاکھ روپے بعد میں ادا کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز طیارہ حادثہ میں طیارے کے عملے سمیت 47افراد جا ں بحق ہوئے تھے ۔‎