انجلینا جولی اور بریڈ پٹ بچوں کی حوالگی کے معاہدے پر متفق

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:25

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ بچوں کی حوالگی کے معاہدے پر متفق
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ بچوں کی حوالگی سے متعلق ایک معاہدے پر متفق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان گزشتہ ستمبر سے اپنے 6 بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کافی تنائو تھا۔تاہم عدالتی دستاویز کے مطابق جج نے کہا ہے کہ انجلینا جولی ہی بچوں کی واحد سرپرست ہوں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں انجلینا جولی لاس اینجلس میں گھر تلاش کر رہی تھیں تاکہ بچے اپنے والد کے قریب رہ سکیں۔