اعزاز چوہدری کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 11:26

اعزاز چوہدری کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) : اعزاز چوہدری کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اعزاز چوہدری جلد ہی واشنگٹن میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اعزاز چوہدری اس سے قبل پاکستان میں سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ جبکہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی تھے ، تاہم اب اعزاز چوہدری کو ان کی جگہ سفیر تقعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :