کراچی، پولیس کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 5 ملزمان گرفتار،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) کراچی پولیس نے رضویہ سے سیاسی جماعت کے عہدیدار کو حراست میں لے لیا جبکہ بلدیہ مدینہ کالونی اور قیوم آباد سے چار ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ طارق روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رضویہ کے علاقے میں کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے عہدیدار کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بلدیہ مدینہ کالونی میں پولیس کی کارروائی کے دوران تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ قیوم آباد کے علاقے سے زخمی حالت میں ملزم گرفتار کر لیا گیا جس سے مسروقہ موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ طارق روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق گیا۔