ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 5 لاشوں کی بائیو میٹرک شناخت ہوسکی

جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق چترال سے ، ایک کا ڈیرہ غازی خان اور ایک کا تعلق راولپنڈی سے تھا

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء)ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں سے 5 افراد کی بائیو میٹرک سے شناخت ہو گئی ،جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق چترال سے ، ایک کا ڈیرہ غازی خان اور ایک کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔

(جاری ہے)

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں سے 5 افراد کی بائیو میٹرک سے شناخت ہو گئی ۔ تین افراد فرید عزیز ، محمد نواز اور محمد تکبیر کا تعلق چترال سے تھا۔ ایک مسافر سمیع ڈیرہ غازی خان اور احسن غفار راولپنڈی کا رہائشی تھا۔