دل کو سکون ہے جنید اللہ کی راہ میں گئے تھے ،بھائی ہمایوں جمشید

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء)معروف نعت خواں و مبلغ دین جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ دل کو سکون ہے کہ جنید اللہ کی راہ میں گئے ہوئے تھے ،میرے بھائی بہت شفیق انسان تھے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں جنید نے کہا کہ میرے والد اور والدہ کا انتقال ہوا تو جنید بیرون ملک تبلیغ پر تھے ۔انہوں نے بتا یا کہ جنید جمشید کبھی باپ کی طرح ہو جاتے تو کبھی بھائیوں کی طرح لڑائی بھی ہوتی تھی لیکن وہ بہت ہی شفیق انسان تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید نے جس طرح اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی سے نوجوان نسل کو پیغام دیااس طرح کے لوگ بہت کم ہوتے ہیں ۔