طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالی ایئر ہوسٹس کے دو بچے ان کی گھر واپسی کے منتظر

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:44

حویلیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) سانحہ حویلیاں میں دو ایئرہوسٹسز بھی جان سے چلی گئیں ، ان میں سے ایک اسماء عادل جدہ کی فلائٹ سے ڈیوٹی ہٹا کر مرضی سے چترال گئیں ۔ والداس کی موت سے بے خبر، دو معصوم بچے ان کی واپسی کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

موت کبھی نہیں ٹلتی ، حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کی ایئرہوسٹس اسما عادل نے موت کی پرواز خود چنی ۔

جدہ کی فلائٹ تبدیل کرا کے چترال کی پرواز پر ڈیوٹی لگوائی ۔ اسما عادل کے دو معصوم بچے ہیں ۔ بیٹا طلحہ ملک بڑا ، ام ہانی چھوٹی بیٹی ہے ۔ معصوم بچی بار بار والدہ سے بات کرنے کیلئے ٹیلیفون ملاتی رہی ۔ معصوم بچے اپنی ماں کی واپسی کے منتظر ہیں ۔ وہ نہیں جانتے ہیں کہ وہ اس راہ پر چلی گئی ہیں جہاں جانے والے کبھی واپس نہیں آتے ۔

متعلقہ عنوان :