طیارہ حادثہ ، حادثے کی جگہ سیل کر کے پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 11:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) : پی آئی اے کا بد قمست طیارہ گذشتہ روز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ۔ جائے حادثہ پر تاحال آپریشن جاری ے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ حادثے کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ کو حصار میں لے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے تین بڑے ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

ہیلی کاپٹرز کے ذریعے حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پمز اسپتال لائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹرز کے لیے اسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی پیڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز طیارہ حادثے میں 47 افراد شہید ہوئے جن میں معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشیداور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :