جنید جمشید کی شہادت پر فخر ہے، نعش کی تصدیق نہ ہوئی تو ڈی این اے ٹیسٹ سے مدد لی جائے گی، بھائی ہمایوں جمشید

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 دسمبر 2016 09:47

جنید جمشید کی شہادت پر فخر ہے، نعش کی تصدیق نہ ہوئی تو ڈی این اے ٹیسٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8دسمبر۔2016ء) جنید جمشید کے چھوٹے بھائی ہمایوں جمشید نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں جمشید نے کہا کہ میرے بھائی بہت شفیق انسان تھے۔ جنید جمشید مجھ سے ایک سال بڑے تھے ۔

(جاری ہے)

جنید کبھی باپ کی طرح ہو جاتے تو کبھی بھائیوں کی طرح لڑائی بھی ہوتی تھی ۔ جب والد اور والدہ کا انتقال ہوا تو جنید بیرون ملک تبلیغ پر تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ جنید جمشید کی شہادت پر فخر ہے۔ دل کو سکون ہے کہ جنید اللہ کی راہ میں گیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بھائی کی نعش کی تصدیق نہ ہوئی تو ڈی این اے ٹیسٹ سے مدد لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :