دوحا:قطر کے قومی دن پر پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی کوششیں کی جائیں گی :پاکستانی قونصل خانہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 08:48

دوحا:قطر کے قومی دن پر پاکستانی  قیدیوں کی رہائی کی کوششیں کی جائیں ..

قطر : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 08دسمبر2016) : قطر میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہناہے ہے قطر میں ان کی لیگل ٹیمیں ’قطر اور دوحہ میں مستقل طو پر مرکزی جیلوں کا دورہ کرتی ہیں اور جیلوں کے حالات کے بارے میں قیدیوں سے آگاہی حاصل کرتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہاں قید کل 42 قیدیوں میں سے 13 قیدی تقریباً 2 ماہ تک اپنی سزا مکمل کرنے والے ہیں۔“ وزارت خارجہ نے بتایا کہ 18 دسمبر کو قطرکے قومی دن کے موقع پر قطر کے امیر کی معافی کے ذریعے پاکستانی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کرائی جائے گی۔ واضع رہے کہ قطر میں مختلف موا قعوں پر قطری حکومت معمولی جرائم یا سزا کے پورا ہونے کے قریب قیدیوں کو پیشگی جذبہ خیر سکالی کے تحت رہا کر دیتی ہے ۔