دبئی:اماراتی شہری کی اوہائیو میں موت کی خبر پر سوشل میڈیاپر شدید تنقید

جمعرات 8 دسمبر 2016 08:18

دبئی:اماراتی شہری کی اوہائیو میں موت کی خبر پر سوشل میڈیاپر شدید تنقید

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016):گزشتہ روز امریکہ کی ریاست اوہائیو میں متحدہ عرب امارات کے شہری کی المناک مو ت کے بعد اماراتی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس واقعہ پر امریکی اور سکیورٹی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔

(جاری ہے)

26سالہ اماراتی شہری سیف ناصر مبارک العمیری کی امریکی پولیس آفیسر کے ہاتھوں موت اماراتی شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے ۔العمیری قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ کی ایک نجی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہاہے ۔اماراتی شہری کی موت پر نہ صرف اماراتی شہریوں نے مذمت کی بلکہ امریکی شہریوں نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا یاہے ۔